پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا انڈر 17 ٹیم کے خلاف شیڈول سیریز کے لیے پاکستان انڈر 17 سکواڈ کا اعلان کردیا۔
اذان احمد کو قومی انڈر 17 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کے ساتھ 4 ریزرو کھلاڑیوں کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 ٹیموں کے درمیان سیریز 9 سے 24 اکتوبر تک ملتان میں کھیلی جائے گی، جس میں ایک تین روزہ میچ اور پانچ ایک روزہ میچ شامل ہیں۔شیڈول کے مطابق سری لنکا انڈر 17 ٹیم 5 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔کپتان اذان احمد اس سال راولپنڈی کی قیادت کرتے ہوئے نیشنل انڈر 17 کپ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔
پاکستان انڈر 17 سکواڈ:
اذان احمد (کپتان)، عبداللہ احمد بٹ، ارسلان حسن، داؤد توقیر رانا، فہد اقبال، حامد رضا، حمزہ عباس بلوچ، حسن علی، محمد عیسیٰ بلوچ، محمد احسان، محمد نوید، محمد صائم، محمد یعقوب خان، محمد یوسف، شیر ولی خان اور سدیس احمد۔