غیر قانونی رہائش کی اجازت نہیں دی جائے گی، امریکی سفیر سے ملاقات:محسن نقوی

غیر قانونی رہائش کی اجازت نہیں دی جائے گی، امریکی سفیر سے ملاقات:محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے الوداعی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک-امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر، وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی کو بھی غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری کے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، جس کا مقابلہ مل کر کرنا ہوگا۔ امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں امریکی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیٹلی بیکر بھی موجود تھے۔