ایشیز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو پیس اٹیک انجریز نے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی تازہ پریس ریلیز کے مطابق، فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ہیم اسٹرنگ اسٹرین انجری کا شکار ہونے کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ، مائیکل نیسر کو پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ کپتان پیٹ کمنز اور شان ایبٹ بھی انجری کے سبب پہلے ہی ابتدائی ٹیسٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔اسکواڈ میں شامل تین اہم فاسٹ بولرز کی انجریز نے آسٹریلوی ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ اگر ٹیم چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترتی ہے، تو مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، مائیکل نیسر کے علاوہ ڈیبیوٹینٹ برینڈن ڈوگیٹ کو بھی شامل کیا جائے گا۔