آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور معروف فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی کمر کی انجری سے متعلق جاری طبی معائنہ اور اسکین رپورٹ کلیر ہونے کے بعد ان کی فٹنس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق، پیٹ کمنز کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں حصہ لینے کے لیے فٹ قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد وہ جلد ہی میدان میں واپس آسکیں گے۔ پیٹ کمنز کافی عرصے سے کمر کی تکلیف میں مبتلا تھے، لیکن انہوں نے اپنی ری ہیب کا مکمل سلسلہ مکمل کر لیا ہے۔ ان کا علاج اور میڈیکل اسکینز بھارت سے واپس آنے کے بعد آسٹریلیا میں کروائے گئے، جن کے نتائج تسلی بخش آئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، پیٹ کمنز اپریل کے آخر تک آئی پی ایل میچز میں حصہ لے سکتے ہیں، اور وہ جمعہ کو سڈنی سے بھارت کے لیے روانہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ، پیٹ کمنز آئی پی ایل ٹیم سن رائزر حیدرآباد کے کپتان ہیں، مگر انجری کے سبب ابتدائی میچز میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت ایشن کشن کر رہے تھے۔ ان کی صحت یابی سے ٹیم کو مزید مضبوطی حاصل ہونے کی توقع ہے۔