آسٹریلیا کا ایشیز اسکواڈ اعلان، پیٹ کمنز غیر حاضر

آسٹریلیا کا ایشیز اسکواڈ اعلان، پیٹ کمنز غیر حاضر

آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر سے پرتھ میں ہوگا۔

 پیٹ کمنز کی عدم موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے، کیونکہ کپتان پیٹ کمنز کمر کی تکلیف سے اب بھی نجات حاصل نہیں کر سکے۔ اسکواڈ میں شین ایبٹ، اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، برینڈن ڈاجٹ، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جیک ویدرالڈ، عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، نیتھن لیون، میچل اسٹارک، بیو ویبسٹر اور دیگر شامل ہیں۔