پچاس سالہ صابر موٹرسائیکل پر فیز تھری کے ایکس بلاک سے گزررہاتھا ،ڈور پھر گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس اے کے علاقے میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پچاس سالہ صابر موٹرسائیکل پرڈیفنس اے کے علاقے فیز تھری کے ایکس بلاک سے گزر رہا تھا کہ اچانک اس کے گلے پر ڈور پھر گئی، جس کے نتیجے میں وہ لہولہان ہو گیا ۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران زخمی شہری کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے اور زخمی صابر کے والدین سے ملاقات کی اورمتعلقہ افسران کو ہر ممکن مدد کا حکم دیتے ہوئے زخمی کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔