بائیڈن انتظامیہ کی وفاقی عدالت سے خالد شیخ محمد و دیگر دو ملزمان کے ساتھ طے شدہ معاہدے کو روکنے کی درخواست

 واشنگٹن(آئی این پی )امریکا میں بائیڈن انتظامیہ نے وفاقی عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ، خالد شیخ محمد اور دیگر دو ملزمان کے ساتھ طے شدہ معاہدے کو روک دے کیوں کہ اس معاہدے کے نتیجے میں یہ ملزمان مقدمے میں سزائے موت سے بچ جائیں گے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ انصاف نے واشنگٹن ڈی سی میں ایک وفاقی عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اگر خالد شیخ محمد اور 11 ستمبر 2001 کے حملوں میں ملوث دو دیگر ملزمان کی جرم قبول کرنے کی درخواستوں کو منظور کر لیا گیا تو حکومت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔