امریکی عدالت کا ٹرمپ انتظامیہ کو وفاقی ملازمین کی برطرفی عارضی طورپر روکنے کاحکم

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کی عدالت نے وزارت دفاع سمیت سرکاری اداروں سے ملازمین کی بڑے پیمانے پر چھانٹیاں ممکنہ غیر قانونی قرار دے دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا کی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے سے روک دیا۔وفاقی عدالت کے جج نے پرسنل مینجمنٹ سے متعلق دفتر کو حکم دیا ہے کہ وہ پروبیشنری سرکاری ملازمین کی چھانٹیوں سے متعلق 20سے زائد اداروں کو جاری احکامات منسوخ کرے۔جج نے کہا کہ کانگریس نے محکمہ دفاع سمیت مختلف اداروں کو اختیار دیا ہے کہ وہ ملازمین کوبھرتی یا برطرف کریں۔اس لیے پرسنل مینجمنٹ کے دفتر کو کسی صورت بھی یہ اختیار نہیں کہ وہ کسی دوسرے ادارے کے اہلکاروں کو نوکری دے یا فارغ کردے۔امریکی وفاقی جج نے کہا کہ مختلف اداروں میں ملازمین کی برطرفی ممکنہ طور پر غیرقانونی ہے۔