سعودی عرب:لمبے کانوں والابکرا 44 لاکھ میں نیلام

   ریاض(آئی این پی )سعودی عرب میں لمبے کانوں والابکری کا بچہ ساٹھ ہزار سعودی ریال میں فروخت ہو گیا۔ جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں 44 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔لمبے کانوں والے اس منفرد بکرے کی فروخت کے لیے نیلامی کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔بکرے کے حصول کے لیے بولی لگائی گئی تاہم ایک سعودی شہری نے 60ہزار سعودی ریال میں بکرے کو خرید لیا ۔یہ بکرا اپنی خاص شکل و صورت کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا اور نیلامی میں دلچسپی رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔