جنوبی افریقہ میں غیرقانونی سونے کی کانوں سے ہزاروں غیر ملکی گرفتار

جوہانسبرگ(آئی این پی ) جنوبی افریقہ کی  پولیس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے شمال مشرقی علاقے میں قائم غیرقانونی سونے کی کانوں میں کام کرنے والے تقریبا 1,000 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ترجمان ڈونلڈ مڈھلولی نے   غیرملکی خبر رساں ادارے   کو بتایا کہ یہ آپریشن پورے ہفتے جاری رہا اور مفومالانگا صوبے کے علاقے باربرٹن کے قریب موجود زیرزمین غیرقانونی کانوں کو نشانہ بنایا گیا۔