تہران (آئی این پی )حزب اللہ کے شہید سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کے صاحبزادے محمد مہدی ایران کے شہر قم میں دیکھے گئے اور انہوں نے اپنے والد سے منسوب سیاہ عمامہ پہناہواتھا۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد مہدی کئی دنوں سے ایران میں موجود ہیں۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رہنمائی میں سیاہ عمامہ پہنا۔