نوجوان مستقبل کے لیے ایک رہنما ہوں گے اور اپنے ملک کے لیے خدمت کریں گے،عبدالحکیم خان
پشاور(آئی این پی) پا ک یوتھ پارلیمنٹ کے مرکزی چیف پیٹرن سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے کہا ہے کہ نوجوان آئندہ مستقبل کے لیے ایک رہنما ہوں گے وہ بلا تفریق اپنے ملک کے ترقی کے لیے کردار ادا کریں۔تفصیل کے مطابق پاک یوتھ پارلیمنٹ سال 2025کا پہلا پارلیمانی اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال پشاور میں منعقد ہو ا۔جس میں صوبے بھر سے یوتھ ایم پی ایز نے شرکت کیا۔ اجلاس میں پاک یوتھ پارلیمنٹ کے مرکزی چیف پیٹرن سینیٹر لیفٹٹنٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانو ،یہ ملک پاکستان آپ سب کا ہے، اور آپ سب بلا تفریق اپنے ملک کے ترقی کے لیے کردار ادا کرے.چیئرمین عبد الحکیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ نوجوان آئندہ مستقبل کے لیے ایک رہنما ہوں گے اور اپنے ملک کے لیے خدمت کریں گے یہ نوجوان مستقبل میں صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کرینگے۔انشااللہ یہاں سے ٹریننگ لے کر ملک کا نام روشن کریں گے۔پاک یوتھ پارلیمنٹ کے مرکزی صدر میاں عبیداللہ نے برطانیہ سے اجلاس میں آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب بحیثیت پاک یوتھ پارلمینٹ ممبر کسی بھی سیاسی، مذہبی یا لسانی تفریق کا حصہ نہیں ہونگے بل کہ سب نے مل کر اپنے ملک پاکستان کو خوشحال، خود مختار اور مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے جو پاک یوتھ پارلمینٹ کی اولین ترجیح ہیں۔