اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے عرب ممالک کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے تمام اکانٹس سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی جنہوں نے سوشل میڈیا پر عرب ممالک کے حوالے سے پروپیگنڈے کی مذمت کی۔عمران خان نے عرب ممالک، بشری بی بی اور شہدا کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکانٹس سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ ان میں سے کسی بھی اکانٹ کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں او نہ ہی یہ کوئی کارکن ہیں۔