نوجوان منفی پراپیگنڈے سے دور رہیں، ملک کی خدمت کریں ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج ملک کی سالمیت کیلئے ہر لمحہ تیار ہے،  فوج کا واحد مقصد پاکستان کا دفاع ہے،  بقا ء پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ پاک فوج کا عزم ہے
 ملک دشمن عناصر کا دلیری سے مقابلہ کریں گے‘نوجوان ملک کی خدمت کریں، اپنی خودی پہچانیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں:یو ایم ٹی کے دورہ کے موقع پر گفتگو

لاہور(پبلک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری  نے کہا ہے  نوجوان منفی پراپیگنڈے سے دور رہیں اور ملک کی خدمت کریں۔ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری  نے   یو ایم ٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  یو ایم ٹی کی سینئر انتظامیہ سے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یو ایم ٹی کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔انہوں نے  یو ایم ٹی کے طلباء￿ ، اساتذہ اور عملے کے ساتھ انٹریکٹیو سیشن بھی کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری نے طلباء￿  کے ملکی سالمیت اور ترقی میں پاک فوج کے کردار کے بارے میں بتایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر  نے کہا    پاک فوج ملک کی سالمیت کے لیے ہر لمحہ تیار ہے، نوجوان منفی پراپیگنڈے سے دور رہیں اور ملک کی خدمت کریں، اپنی خودی پہچانیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا واحد مقصد پاکستان کا دفاع ہے، پاکستان کی بقا پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ پاک فوج کا عزم ہے، ملک دشمن عناصر کا دلیری سے مقابلہ کریں گے۔سوال و جواب کے سیشن میں طلباء￿  نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے مختلف سوالات کیے، طلباء￿  نے پاک فوج کی خدمات کو سراہا اور " پاک فوج زندہ باد" کے نعرے لگائے۔