سستی بجلی خواب ہی رہے گی‘آئی ایم ایف نے پاکستانی درخواست مستردکردی

قرض پروگرام کے تحت نئے ٹیکسوںسے چھوٹ نہیں دی جا سکتی‘ سیلز ٹیکس چھوٹ سے ٹیکس اہداف کا حصول ممکن نہیں رہے گا:عالمی ادارہ
  اسلام آباد(آئی  این پی )حکومت آئی ایم ایف کو بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کمی پر رضامند کرنے میں ناکام ہو گئی۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی  مالیاتی فنڈ کی جانب سے وزارت توانائی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے، جس میں حکومت نے آئی ایم ایف سے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کم کرنے پر رائے مانگی تھی۔آئی ایم ایف کا اس حوالے سے کہنا ہے قرض پروگرام کے تحت نئے ٹیکسز سے چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وضاحت کی ہے کہ سیلز ٹیکس چھوٹ سے ٹیکس اہداف کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔