لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے اپنی رشتہ دارکی نازیبا تصاویرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں درج مقدمے میں نامزد ملزم زاہد حسین کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کی سماعت کی۔فیصل آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل جاری ہے۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نسیم ثقلین نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنی سالی سے ناجائزتعلقات استوارکیے اور اس کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔