تہذیب کے دائرے میں بھی سیاسی مخالفت ہوسکتی ہے:مریم نواز

حسان نیازی جب 10 سال بعد رہا ہوگا تو دنیا بدل چکی ہوگی، کون آپ کیلئے کام اورکون بربادی کا سامان کررہا ہے فیصلہ آپ  نے کرناہے
 کونسی سیاست بچوں کو کہتی ہے کسی سے اس کاماں باپ چھین لو، کسی پربہتان لگانا  بڑا گناہ ہے، آپ مکافات عمل ہی بھگت رہے ہیں
عمارتیں جلانے، میٹروبس توڑنے،گھیرائو کرنے والا آپ کا ہمدرد نہیں، کچھ بھی ہوجائے ملک کیخلاف نہ جائیں:سرگودھا یونیورسٹی میں خطاب
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز  نے کہا ہے  حسان نیازی جب10سال بعد رہا ہوگا تو دنیا بدل چکی ہوگی، طلبا کو ہدایت کی کسی کے اقتدار کے لالچ کا ایندھن نہیں بننا۔سرگودھا یونیورسٹی میں ہونہار طلبا میں سکالرشپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا  کسی کے اقتدار کے لالچ کا ایندھن نہیں بننا، حسان نیازی کو10سال قید ہوئی، اس کے والدین سے پوچھیں کیا بیت رہی ہے، حسان نیازی جب10سال بعد رہا ہوگا تو دنیا بدل چکی ہوگی، حسان نیازی بانی پی ٹی آئی کابھانجااوروکیل بھی ہے‘ تہذیب کے دائرے میں بھی سیاسی مخالفت ہوسکتی ہے، کون آپ کیلئے کام اورکون بربادی کا سامان کررہا ہے فیصلہ آپ  نے کرناہے، کونسی سیاست بچوں کو کہتی ہے کسی سے اس کاماں باپ چھین لو، کونسی سیاست بچوں کوکہتی ہے کسی سیاس کاماں باپ چھین لو۔وزیراعلی پنجاب نے کہا  کسی پربہتان لگانا بہت بڑا گناہ ہے، آپ مکافات عمل ہی بھگت رہے ہیں، سیاسی اختلاف کیلئے جناح ہائوس جلا نے کی  ضرورت نہیں، سیاسی اختلاف کیلئے گرین بیلٹس کوآگ لگانے کی ضرورت نہیں، سیاسی اختلاف کیلئے میٹروبس کے جنگلے توڑنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ بچہ جیل میں ہوتوماں باپ کوکیسے نیندآتی ہوگی، سنی سنائی باتوں پرآنکھیں بندکرکے یقین نہ کریں، دوسروں کے بچوں کواستعمال کرنیوالے کو پہچانو، جنہوں نے بہکاوے میں آکرملک میں آگ لگائی وہ آج جیلوں میں ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمارتیں جلانے، میٹروبس توڑنے،گھیرا کرنے والا آپ کا ہمدرد نہیں، کچھ بھی ہوجائیملک کے خلاف نہ جائیں، چاہتی ہوں نوجوان اپنی ذمہ داری کوپہچانیں، کچھ بھی ہوجائے ملک کی خلاف نہ جائیں۔ ہم اپنے ملک کو ترقی میں پیچھے نہیں رہنے دیں گے، ملک ہماراہے،اس سے وفاکریں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا۔