حضرموت میں اقدام آئینی دائرے میں کیا گیا،جنوبی عبوری کونسل کا موقف

 صنعا(یواین پی )یمن کی جنوبی عبوری کونسل کے ترجمان انور التمیمی نے کہا ہے کہ حضرموت اور المہرہ کی جانب کونسل کی پیش قدمی طے شدہ معاہدوں پر عمل درآمد کے تحت اور یمن میں آئینی دائرے کے اندر کی گئی ہے۔انہوں نے عرب ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ حضرموت میں کونسل کی کارروائی کا مقصد حوثی گروہ کو اسلحہ اسمگلنگ سے روکنا ہے ، اس بات پر زور دیا کہ حضرموت اور المہرہ میں کونسل کے  اقدامات یمنی آئینی حکومت کے مفاد میں ہیں۔