تمام نجی ایمبولینسز کو محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب میں رجسٹر کروانا لازم ہوگا
لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت کی جانب سے نجی ایمبولینس سروس کو بھی قانون کے دائرے میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تمام نجی ایمبولینسز کو محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب میں رجسٹر کروانا لازم ہوگا۔پنجاب حکومت نے ایمبولینس سروسزکیلئے نئے قواعدجاری کردئیے،ایمرجنسی کی صورت میں قریب یپرائیوٹ ایمبولینس کوریسکیو1122کی جگہ طلب کیاجاسکے گا،محکمہ بوقت ضرورت انہیں ریسکیو ڈب ون ڈبل ٹوکے متبادل استعمال کرسکے گا،ایمبولینس کاکرایہ فی کلومیٹرفکس ہوگا،عملے کی صحت اور فٹنس لازمی،نظرکی درستگی بھی چیک ہوگی،ایمبولینس کے کرایوں کا تعین محکمہ ایمرجنسی سروسز کرے گا۔فی کلومیٹرریٹس،ایندھن کی قیمت،کیٹگری کے مطابق کرائے مقرر ہوں گے،نجی ایمبولینسز کے اضافی چارجز پر پابندی،مقررہ ریٹس پرعملدآمدکرنا ہوگا