سٹاک مارکیٹ میں مندی‘سرمایہ کاروں کو204ارب کا نقصان

کے ایس ای 100انڈیکس 1لاکھ16ہزار سے گھٹ کر 1لاکھ14ہزار پوائنٹس کی سطح پرآگیا
کراچی(آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج بدھ کوشدید کاروباری اتار چڑھاو کا شکار رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس1900پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 1لاکھ16ہزار سے گھٹ کر 1لاکھ14ہزار پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔مارکیٹ 116000اور115000ہزار کی 2نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 204ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا اور 63.14فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اگرچہ کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس 1400پوائنٹس بڑھ گیا تھا مگر بلند قیمت کے حصص کی فروخت سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 1لاکھ13ہزار847پوائنٹس کی پست سطح تک گر گیا