انڈیکس کی 1لاکھ 79ہزار، 1لاکھ 78ہزار، 1لاکھ 77ہزار، 1لاکھ 76ہزار اور 1لاکھ 75ہزار پوائنٹس کی مزید پانچ سطحیں گرگئیں
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 5149 پوائنٹس کی بڑی مندی ہوئی، 78 فیصد حصص کی قیمتیں کم ہوگئیں جس کے باعث سرمایہ کاروں کے 5 کھرب 77 ارب روپے ڈوب گئے، ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار 453 پر آگیا۔ ایران کو دباؤ میں لانے کے لیے امریکا کے جارحانہ طرز عمل سے خطے میں جنگ کے منڈلاتے ہوئے بادل، کموڈٹیز کی عالمی مارکیٹس میں غیریقینی ماحول، لسٹڈ کمپنیوں کی توقعات سے کم مالیاتی نتائج، غیرملکیوں، بروکرز، فنڈز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی پری رمضان پرافٹ ٹیکنگ سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج مندی میں پیر کو رواں سال میں ایک روزہ کاروبار میں دوسری سے بڑی نوعیت کی مندی رہی۔مندی سے انڈیکس کی 1لاکھ 79ہزار، 1لاکھ 78ہزار، 1لاکھ 77ہزار، 1لاکھ 76ہزار اور 1لاکھ 75ہزار پوائنٹس کی مزید پانچ سطحیں بھی گرگئیں۔ مندی کے سبب 78فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 5کھرب 77ارب 91کروڑ 85لاکھ 4ہزار 443روپے ڈوب گئے۔