وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بسنت کا وقت ختم ہو گیا ہے اور اب کسی کو بھی پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں ہے۔
والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں، اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے لاہور کے عوام، پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بسنت کو محفوظ اور خوشگوار انداز میں منایا۔ عظمیٰ بخاری نے غیر ملکی مہمانوں اور سفیروں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہوریوں کے دل جیت لیے ہیں۔وزیر اطلاعات نے انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بسنت کو محفوظ بنانے میں پولیس، ریسکیو، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں نے بھرپور محنت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں نے نفرت اور انتشار کی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور امن کو ووٹ دیا۔