پنجاب حکومت کی ہدایت: غیر قانونی پتنگ بازی پر سخت کارروائی، بسنت صرف محدود دنوں میں اجازت

پنجاب حکومت کی ہدایت: غیر قانونی پتنگ بازی پر سخت کارروائی، بسنت صرف محدود دنوں میں اجازت

محکمہ داخلہ پنجاب نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے پتنگ بازی کی ممانعت کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

حکومت پنجاب نے بعض علاقوں میں غیر قانونی پتنگ بازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کابینہ کی ہدایت کے مطابق صرف 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں محدود پیمانے پر بسنت کی اجازت ہوگی، جبکہ مقررہ وقت سے قبل پتنگ سازی یا پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی پتنگ بازی:

انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ ہے
راہگیروں کے زخمی ہونے کے واقعات تشویشناک ہیں
حکومت پنجاب کی اولین ترجیح عوامی تحفظ اور انسانی جانوں کا تحفظ ہے
تمام کارروائیاں "کائٹ فلائنگ ریگولیشنز بل 2025" کے مطابق کی جائیں گی، اور حکومتی اجازت کے بغیر پتنگ بازی یا پتنگ سازی مکمل طور پر غیر قانونی ہوگی۔پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ جشن بہاراں کے دوران ثقافتی سرگرمی کے طور پر صرف محفوظ بسنت کی اجازت ہوگی۔