ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں دو اشتہاری بھی شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان میں لیاقت علی، نعیم اور محمد امان اللہ شامل ہیں، جنہیں لاہور اور اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم لیاقت علی نے شہری کو نیوزی لینڈ کے ورک ویزہ کا جھانسہ دے کر 1 کروڑ 39 لاکھ روپے ہتھیائے، جبکہ ملزم نعیم نے شہری کو کینیڈا میں ملازمت کا ویزہ دلانے کا جھانسہ دے کر 25 لاکھ روپے بٹورے۔ ملزم محمد امان اللہ نے سعودی عرب میں ملازمت ویزہ دلانے کے نام پر شہری سے 3 لاکھ روپے وصول کیے۔تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور مزید کارروائی جاری ہے۔