22سالہ فاروق خان نے شہ رگ پر چھری پھیر کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس تحقیقات شروع
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)تھانہ پیرودھائی کے علاقے گلی لوہاراں میں 22 سالہ نوجوان نے یوٹیلیٹی بل زیادہ آنے پر مبینہ طور پر خودکشی کر لی،فاروق خان نے شہ رگ پر چھری پھیر کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،پولیس موقع پر پہنچی اور سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے تحقیقات شروع کر دیں،ایس ایچ او پیر ودھائی کے مطابق خودکشی ہوئی ہے لیکن وجہ کا تعین نہیں ہو سکا اس لیے تحقیقات میں صورتحال واضح ہوگی۔