راولپنڈی: یوٹیلیٹی بل زیادہ آنے پر 22 سالہ نوجوان کی خودکشی

 تھانہ پیرودھائی کے علاقے گلی لوہاراں میں نوجوان فاروق خان نے گلے پر چھری پھیر لی
راولپنڈی(آئی این پی )  راولپنڈی  میں تھانہ پیرودھائی کے علاقے گلی لوہاراں میں 22 سالہ نواجوان نے یوٹیلیٹی بل زیادہ آنے پر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔تفصیل کے مطابق فاروق خان نے شہ رگ پر چھری پھیر کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے تحقیقات شروع کر دیں