کراچی (خصوصی رپورٹ )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کی رہنما نسرین جلیل نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنے آپ کو مستحکم کرنے کیلئے ایم کیو ایم سے ملاقات کی۔ کراچی لٹریچر فیسٹول میں اپنی زندگی کے ادوار پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مہاجروں کو شناخت ایم کیو ایم نے دی۔رہنما ایم کیو ایم نسرین جلیل نے کہا کہ 2018 میں بانی پی ٹی آئی کو جتوانا تھا ہماری سیٹس دی گئیں، میری سیٹ پر جماعت اسلامی کے امیدوار کو جتوایا گیا تھا۔