کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)برٹش قونصلیٹ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما نسرین جلیل کو خوبصورت ساڑھی پہننے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ تارا دائود کی جانب سے برٹش قونصلیٹ کراچی میں سجائی گئی پروقار تقریب میں مِس پاکستان اداکارہ اریج چوہدری، اداکارہ ثروت گیلانی، کیٹ واک کی فریحہ الطاف، ایاز خان، امین گل جی، سابق وفاقی وزیر جاوید جبار اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد توجہ کا مرکز بنے۔ نسرین جلیل نے اس موقع پر وضاحت کی کہ میں بھارتی نہیں پاکستانی ساڑھی پہنتی ہوں۔