عمر ایوب اور شبلی فراز نے 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے باوجود احتجاج نہ کرنے کی ڈیل کی: فواد چودھری
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )سابق وفاقی وزیرفواد چودھری نے دعوی کیا ہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے باوجود احتجاج نہ کرنے کی ڈیل کی۔ایکس پر اپنے بیان میں فواد نے کہا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں تحریک انصاف کی واضح برتری کے باوجود نتائج کو تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2023 میں جیل میں ملاقات کے دوران میں نے عمران خان کو کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ انتخابات ہوں گے کیونکہ حکمران غیر مقبول ہیں۔