عمر ایوب اور شبلی فراز نے انتخابات میں دھاندلی کے باوجود احتجاج نہ کرنے کی ڈیل کی تھی:فواد چودھری

 اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیرفواد چودھری  نے دعوی کیا ہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے باوجود احتجاج نہ کرنے کی ڈیل کی۔ایکس پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں تحریک انصاف کی واضح برتری کے باوجود نتائج کو تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شبلی فراز اور عمرایوب نے ڈیل کر لی کہ نتائج تبدیل ہونے کی صورت میں احتجاج نہیں کیا جائے گا