500 میٹر طویل، 70 فٹ بلند یہ پکچر وال تاریخی دیواری موزائیک سمجھی جاتی ہے
لاہور (آئی این پی)لاہور کے شاہی قلعہ میں واقع دنیا کی سب سے بڑی تاریخی پکچر وال کی بحالی صرف ایک تعمیراتی منصوبہ نہیں بلکہ صدیوں پرانے فن، تاریخ اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کی ایک طویل اور پیچیدہ سائنسی کاوش تھی۔تقریبا نو برس تک جاری رہنے والے اس منصوبے میں شامل ماہرین کے مطابق ان کے لیے سب سے بڑا امتحان یہ تھا کہ وہ کسی بھی تاریخی نقش یا تصویر کو اپنی مرضی سے دوبارہ تخلیق نہیں کر سکتے تھے۔۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور آغا خان کلچرل سروس پاکستان کے اشتراک سے مکمل ہونے والے اس منصوبے کے بعد تاریخی پکچر وال کو دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بحالی دراصل مغل دور کے فن تعمیر، کاشی کاری اور دیواری آرائش کو آئندہ نسلوں تک محفوظ منتقل کرنے کی کوشش ہے۔