واشنگٹن پوسٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر ول لوئس اچانک مستعفی

واشنگٹن(آئی این پی )واشنگٹن پوسٹ کے چیف ایگزیکٹو  افسر ول لوئس اچانک مستعفی ہوگئے، وہ واشنگٹن پوسٹ کے پبلشر بھی تھے۔ول لوئس نے اپنے بیان میں کہا کہ اچھے مستقبل کے لئے  میرے دور  میں مشکل فیصلے لینا پڑے اور  وہ اخبار  کے مالک جیف بزوس کے شکر گزار  ہیں، ان سے بہتر  اس اخبار  کا مالک نہیں ہوسکتا۔