پاک امریکہ تعلقات میں فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی ‘دنیا معترف ہوگئی واشنگٹن پوسٹ

 پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی بدولت پاک امریکہ تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں‘فیلڈ مارشل کا دورہ اس تعلق کو مزید مستحکم کرنے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے
 واشنگٹن  (آئی ین پی )پاکستان کی کامیاب سفارتکاری سے پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچ گئے۔دونوں ممالک کے تعلقات میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کا پوری دنیا اعتراف کر رہی ہے، اس سلسلے میں بین الاقوامی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے بھی پاکستان کی حالیہ سفارت کاری مہم کوبہترین قرار دے دیا ہے۔  واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، پاک امریکا تعلقات میں دنیا فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی۔واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے  پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی بدولت پاک امریکاتعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں اور پاک امریکا تعلقات میں دنیا فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے پاکستان کی حالیہ سفارت کاری مہم کوبہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکا کو پاک امریکا تعلقات میں  ایک نئی جہت کی علامت قرار دیاجا رہا ہے۔