واشنگٹن(آئی این پی )آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹو افسر ٹم کک نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق ٹم کک کی جگہ کمپنی میں ہارڈوئیر انجینئرنگ کے سربراہ جان ٹرنس لیں گے۔ ٹم کک نے اسٹیو جابز کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا تھا اور تقریبا 15 برس تک ایپل کے سی ای او رہے۔ ان کے دور میں کمپنی کی مارکیٹ قدر 3.6 ٹر یلین ڈالر بڑھی۔