خاکہ مسترد ہونے پر واشنگٹن پوسٹ کی کارٹونسٹ مستعفی

واشنگٹن (آئی این پی ) واشنگٹن پوسٹ کی ایک کارٹونسٹ نے اپنی ملازمت سے اس لیے استعفیٰ دے دیا کیوں کہ اخبار کے ایڈیٹر نے ان کے بنائے گئے ایک خاکے کو مسترد کر دیا تھا۔اس خاکے میں اخبار کے مالک جیف بیزوس اور دیگر میڈیا کے ایگزیکٹیوز کو امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آگے جھکتے دکھایا گیا تھا۔