تل ابیب (آئی این پی )سابق اسرائیلی نائب چیف آف اسٹاف یائیر گولان نے نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی نظام ختم کرنے کی بجائے اسے اور مضبوط کردیا ہے۔ایک بیان میں یائیر گولان نے کہا کہ نیتن یاہو نے ایرانی نظام ختم کرنے کی بجائے اسے اور مضبوط کردیا ہے، اس جنگ میں ایران اسٹریٹیجک فوقیت کے ساتھ ابھرا ہے