روس کی یونیورسٹی میں چاقو سے حملہ، چار بھارتی طلبہ زخمی

ماسکو(آئی این پی )روس کے شہر اوفا میں ایک حملے میں چار  بھارتی طلبہ زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی   سفارت خانے نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ اوفا میں حملے کا ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ چار انڈین طلبہ سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔