وسطی جاپان کے شہر میشیما میں واقع ربڑ فیکٹری میں حملہ اور نامعلوم مائع کا سپرے بھی کیا گیا
ٹوکیو( آن لائن ) وسطی جاپان میں ایک فیکٹری کے اندر چاقو سے کیے گئے حملے میں 14 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ حملے کے دوران ایک نامعلوم مائع بھی اسپرے کیے جانے کی اطلاع ہے۔جاپانی میڈیا، جن میں سرکاری نشریاتی ادارہ این ایچ کے بھی شامل ہے، کے مطابق پولیس نے ایک شخص کو اقدامِ قتل کے شبہے میں گرفتار کر لیا ہے