لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران نے رات گئے مرکزی امام بارگاہ ایوان حیدر ٹھوکرنیاز بیگ کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال ودیگر افسران اْنکے ہمراہ موجودتھے۔ ?فیصل کامران نے منتظمین امام بارگاہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں محرم الحرام کے تمام پروگراموں کی سکیورٹی بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے محرم کے مرکزی جلوس کے روٹ پلان کابھی معائنہ کیااورمنتظمین امام بارگاہ کو بھرپور سکیورٹی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے شیعہ اکابرین کی تجاویز پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ فیصل کامران نے کہا کہ محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اس بارپہلے سے زیادہ مربوط حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ایس اوپیز پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔ امام بارگاہوں پر مورچوں،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔