اسلام آباد(آئی این پی)چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ علیمہ خان نے مجھے کبھی چئیرمین شپ سے مستعفی ہونے کاپیغام نہیں بھیجا،نہ ہی انہوں نے کبھی ایساتاثر دیاکہ وہ پارٹی چیئرپرسن بننے کی خواہشمند ہیں۔ بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا علیمہ خان نے چیئرمین شپ کے معاملے میں کبھی مداخلت نہیں کی،شیرافضل مروت کی ٹی وی پرگفتگو سے مایوسی ہوئی،انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ متنازع گفتگو نہیں کریں گے،یہ کوئی طریقہ نہیں کہ چینلز پر بیٹھ کرکسی بھی شخصیت پر اٹیک کیا جائے۔بیرسٹرگوہر نے مزیدکہا 3 مارچ 2024 کو پارٹی انتخابات ہوئے10 اپریل کو الیکشن کمیشن کودستاویزدئیے، اپریل 2024 میں تو ہم سرٹیفکیٹ کے منتظرتھے،اس کی گفتگوکاجواز نہیں بنتا،سب سے درخواست دہراتا ہوں کہ مزید متنازع گفتگوسے اجتناب کیا جائے۔