پشاور، میٹرک کے نتائج میں کم نمبر آنے پر طالبعلم نے خودکشی کرلی

 بیٹاعزیرتوقع سے کم نمبر آنے پر شدید ذہنی دبا ئواور رنج و غم کا شکار تھا:والد
پشاور(آئی این پی )پشاورکے علاقہ خزانہ میں میٹرک کے نتائج میں کم نمبر آنے پر طالبعلم  نے  مبینہ خودکشی کرلی ، پولیس نے واقعے کا روزنامچہ تھانہ خزانہ میں درج کرلیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق پشاور کے علاقے خزانہ میں  میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج میں کم نمبر آنے پر دلبرداشتہ نوجوان طالبعلم نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ تھانہ خزانہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں عزیر نامی طالبعلم نے اپنے گھر کے کمرے میں مبینہ طور پر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کی۔متوفی طالبعلم کے والد نے پولیس کو دئیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا، نتائج میں توقع سے کم نمبر آنے پر عزیر شدید ذہنی دبا ئواور رنج و غم کا شکار تھا، اور اسی دلبرداشتگی میں اس نے یہ خوفناک اور انتہائی قدم اٹھایا