مساجد اور امام بارگاہوں پر خصوصی پولیس نفری تعینات کی جائے: ضیا الحسن لنجار کی ہدایات
کراچی(آئی این پی ) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پولیس کو رمضان المبارک کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔اپنے ایک بیان میں ضیا الحسن لنجار نے ہدایت کی کہ سندھ پولیس کنٹی جینسی پلان ترتیب دے اور رمضان المبارک میں امن کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ تمام اضلاع میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے، مساجد اور امام بارگاہوں پر خصوصی پولیس نفری تعینات کی جائے