کمرشل سرگرمیاں حکومت کاکام نہیں حکومت ٹیکس کے پیسوں سے بزنس کررہی ہے:وفاقی وزیر نجکاری

 معیشت کا بڑا حصہ ڈاکومنٹ نہیں، اس کی وجہ سے کرپشن ہوتی ہے ، ملکی معیشت کو ڈاکومینٹ کرنا مشکل نہیں :میڈیا سے گفتگو
کراچی(آئی این پی )وفاقی وزیر نجکاری محمد علی نے کہا ہے حکومت ٹیکس کے پیسے سے بزنس کررہی ہے، کمرشل سرگرمیاں حکومت کا کام نہیں ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا بڑا حصہ ڈاکومنٹ نہیں، اس کی وجہ سے کرپشن ہوتی ہے۔  ٹیکس سسٹم ڈاکومنٹیشن ہونے تک ٹھیک نہیں ہوسکتا، ملکی معیشت کو ڈاکومینٹ کرنا مشکل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں 10کروڑ کی آبادی پر مشتمل صوبہ ہے۔  پاکستان کا ملازم طبقہ ٹیکس کا بوجھ اٹھاتا ہے اور ٹیکس کا پیسا حکومت نقصان پورا کرنے میں خرچ کر رہی ہے ۔