حکومت کاکام نوکریاں دینا نہیں ہے:وزیر خزانہ

اب اس سوچ کوتبدیل کرنے کی ضرورت ہے،: سینیٹر محمد اورنگزیب 
 اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ ) حکومت کاکام نوکریاں دینا نہیں ہے"۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بے روزگاری 21 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ جانے کے بعد وزیر خزانہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کاکام نوکریاں دینا نہیں ہے،اب اس سوچ کوتبدیل کرنے کی ضرورت ہے،ملک کی آئی ٹی معیشت اور فری لانسنگ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیداکررہی ہے۔اس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے کراچی میں  منعقدہ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس میں 168واں نمبر ہوناانتہائی تشویشناک ہے اور موجودہ حالات میں نئی معیشت یا آئی ٹی انقلاب کی بات کرنا حقیقت سے دور ہے۔