وزیر خارجہ سحاق ڈار سے برطانوی ہم منصب کا رابطہ‘سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد(آئی این پی )برطانوی وزیر خارجہ  ڈیوڈ لیمی نے پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مشکل گھڑی میں پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے  برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی  نے  ٹیلیفونک رابطہ  کیا ہے ۔برطانوی سیکرٹری خارجہ نے اسحاق ڈار کے دورہ لندن کے دوران کامیاب ملاقاتوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ سے یکجہتی اور امدادی پیشکش پر اظہارِ تشکر کیا، پاکستانی وزیر خارجہ نے برطانوی قیادت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔