77گھنٹے نان سٹاپ بسنت‘لاہوریوں نے ریکارڈ قائم کردیا‘کروڑوں کا بوکاٹا پتنگیں لوٹنے والوں کی ہزاروں روپے کمائی

وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے بسنت کے ٹائم میں صبح5بجے تک توسیع کردی گئی تھی جس کے باعث لاہوریوں کو ساری رات پتنگیں اڑانے اور پیچ لگانے کا موقع مل گیا
 آخری روز بچے بڑے سب پیچ لڑانے اور پتنگیں کاٹنے میں مصروف  رہے‘مہمانوں نے بھی دل کھول کر بسنت منائی‘مزیدار  کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی
لاہور(شہزاد راجپوت)لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول ختم ہوگیا‘وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے بسنت کے ٹائم میں صبح5بجے تک توسیع کردی گئی تھی جس کے باعث لاہوریوں کو ساری رات پتنگیں اڑانے اور پیچ لگانے کا موقع مل گیا‘لاہور کی سڑکوں پر بسنت کے رنگ بکھرے رہے ، مزے دار کھانوں سے ایک دوسرے کی تواضع کی گئی ۔دیگر شہروں اور بیرونِ ملک سے آئے مہمان بھی ’’گڈیاں‘‘ اڑانے میں پیش پیش رہے۔بسنت کے آخری روز پتنگوں اور متعلقہ سامان کی خریداری میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا