پی ٹی آئی کی کال پرہڑتال ناکام‘ بڑے شہروں میں مارکیٹیں کھلی رہیں

خیبرپختونخوا ور  بلوچستان کے مختلف شہروں میں شٹر ڈائون، قومی شاہراہیں بند رہیں،ٹریفک معطل
لاہور میں چھٹی کے باعث مارکیٹیں بند رہیں‘اسلام آباد راولپنڈی میں میٹرو  اور الیکٹرک بس سروس بند کر دی گئی
پشاور،  کوئٹہ‘لاہور(آئی این پی )تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر  اتوار کو خیبرپختونخوا اور  بلوچستان کے مختلف شہروں میں شٹر ڈائوں  اور پہیہ جام ہڑتال کی  رہی ، جس کی وجہ سے بیشتر کاروباری مراکز بند رہے  اور اہم قومی شاہراہوں پر ٹریفک معطل رہی ‘۔لاہور میں اتوار کی عام تعطیل خصوصاً بسنت کا آخری روز ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی ہڑتال اور احتجاج کی کال بے معنی ہو گئی ۔ آبادیوں میں قائم مختلف بازار اپنے معمول کے مطابق کھلے جہاں سے لوگوں نے چھٹی کی مناسبت سے بھرپور خریداری کی جبکہ ہال روڈ، برانڈرتھ روڈ، انار کلی، اچھرہ،حفیظ سنٹر، مال روڈ ،اسلامپورہ بازار ، صدر بازار، باغبانپورہ بازار ، گلبرگ کی مارکیٹیں اتوار کی تعطیل کی مناسبت سے معمول کے مطابق بند رہیں‘ دریاخا ‘ شہر اور گردونواح میں ہڑتال کی کال مسترد‘ معمول کی کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں‘چنیوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال بری طرح ناکام ہوگئی۔ اسلام آباد راولپنڈی میں چلنے والی میٹرو بس سروس مکمل بند کر دی گئی۔میٹرو بس حکام کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک بند کی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے جبکہ راولپنڈی میں الیکٹرک بس سروس بھی بند کر دی گئی ۔