لندن(آئی این پی )ایپسٹین اسکینڈل کی تازہ دستاویز سامنے آنے پر سابق شہزادے اینڈریو مانٹ بیٹن ونزر کو برطانیہ کے شاہی لاج سے نکال دیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ا یپسٹین اسکینڈل کی تازہ دستاویز سامنے آنے پر سابق شہزادے اینڈریو ماونٹ بیٹن ونزر کو برطانیہ کے شاہی لاج سے نکال دیا گیا ہے جبکہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اینڈریو مانٹ بیٹن امریکا آکر ایپسٹین معاملے پر گواہی دیں۔برطانوی پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ اس دور کے ڈیوک آف یارک شہزادہ اینڈریو سے جنسی تعلق کیلئے ایک اور لڑکی جہاز کے ذریعے برطانیہ لائی گئی تھی۔برطانوی میڈیا کے مطابق اینڈریو کے بھائی اور برطانیہ کے بادشاہ چارلس نئی دستاویز میں سامنے آئے الزامات پر انتہائی تشویش کا شکار ہیں اور اینڈریو کو Sandringham بھیج دیا گیا ہے۔