بورڈ اجلاس واشنگٹن میں ہوگا،پاکستان کو شرکت کا باضابطہ دعوت نامہ موصول ، وزیراعظم شہبازشریف کی شرکت کا امکان
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا،اجلاس امریکی صدر کی زیر صدارت واشنگٹن میں منعقد ہوگا،جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا اجلاس میں شرکت کیلئے واشنگٹن جانے کا امکان ہے،تاہم غزہ پیس بورڈ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ چند دنوں میں کیا جائے گا۔ غزہ پیس بورڈکا اجلاس 19 فروری کومنعقدہوگااورپاکستان کو اس حوالے سے باضابطہ دعوت نامہ مل گیا ہے، اجلاس میں غزہ کی موجودہ صورتحال، جنگ بندی، انسانی امداد اورخطے میں پائیدار امن سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔