عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر کم ہو کر 4,195 ڈالر رہ گئی ہے۔ اس کمی کے نتیجے میں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1,900 روپے کم ہو کر 4,41,862 روپے پر آ گئی ہے۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 1,629 روپے کم ہو کر 3,78,825 روپے پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب، چاندی کی قیمتیں آج بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں، فی تولہ چاندی 6,102 روپے اور فی دس گرام چاندی 5,231 روپے پر برقرار ہیں۔